تعارف
روزینہ خورشید
روزینہ خورشید ایک حساس اور پرجوش لکھاری ہیں جنھوں نے 2022 میں ادب کی دنیا میں قدم رکھا۔ نہایت مختصر سے عرصے میں انہوں نے افسانہ نگاری، کہانی نگاری، بلاگ، کالم، سچی کہانیاں اور مضمون نگاری میں اپنی لکھائی سے قارئین کے دل جیت لیے۔ ان کی بے شمار تحریریں مختلف اخبارات، سنڈے میگزینز، ڈائجسٹ، سچی کہانیاں، دوشیزہ، بتول، سوداگر اور بقعہ نور شامل ہیں، شائع ہو چکی ہیں۔
ان کی تحریریں محبت، زندگی، یادیں اور انسانی جذبات کے گہرے احساسات کو اردو کے خوبصورت اور سادہ الفاظ میں بیان کرتی ہیں، جو ان کے دل کو چھو لیتی ہیں۔ ان کے بلاگز زیادہ تر اپنے ارد گرد مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کی ہر تحریر قاری کو یہ بارآور کرتی ہے، جیسے گویا یہ میرے بھی دل میں تھا۔
روزینہ خورشید کا ماننا ہے کہ اردو زبان صرف ایک ذریعۂ اظہار نہیں، بلکہ ایک ثقافت اور روایت ہے جسے ہر نسل کو سینہ بہ سینہ پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے آنکھوں دیکھی سچی کہانیاں تحریر کی ہیں، جو یقیناً نئی نسل کے لیے اپنی تاریخ سے آگاہی کا ایک ذریعہ ہیں۔
“میرے الفاظ میرے دل کی آواز ہیں اور میرے خیالات دریچۂ احساس ہیں۔ جب تک یہ قرطاس پر منتقل نہ ہو جائیں، چین نہیں آتا۔”
ادبی شعبے
- افسانہ
- کہانیاں
- بلاگ
- کالم
- سچی کہانیاں
- مضمون